3 جولائی، 2026، 10:20 PM

سیستان و بلوچستان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

سیستان و بلوچستان میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام، دو دہشت گرد ہلاک

سپاہ پاسداران کے مطابق تفتان میں مشترکہ کارروائی کے دوران دہشت گرد حملے کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی گئی جبکہ اسلحہ، گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کر لیے گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ سیستان و بلوچستان کے ضلع تفتان میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کو قبل از وقت ناکام بنا دیا گیا، جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی زمینی فورس کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گرد گروہ کی بروقت نشاندہی کے بعد کارروائی کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گروہ صوبے میں دہشت گرد حملہ کرنے کی غرض سے اپنی پناہ گاہ سے نکلا تھا، تاہم سپاہ پاسداران انقلاب کے اہلکاروں نے انہیں گھیر کر کارروائی کی۔

بیان کے مطابق سپاہ پاسداران، محکمہ اطلاعات اور فراجا کی مشترکہ کارروائی میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران ان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، دستی بم اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کرکے ضبط کر لیے گئے۔

سپاہ پاسداران نے دہشت گرد گروہوں اور ان کے حامیوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تمام سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور ایسے عناصر کو جلد ہی فیصلہ کن کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

News ID 1940126

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha